تعليمِ نماز
کتاب مذکور میں نماز کے ان اہم مسائل کو قرآن وسنت سے ماخوذ شرعی دلائل کی روشنی میں جمع کردیا گیا ہے جن کا بجالانا ہرمسلمان کیلئے ضروری ہے’ اوران تمام اختلافی مسائل اور تفصیلی تحقیقات سے اجتناب کیا گیا ہے جن کی ایک عام نمازى کو ضرورت نہیں- دوسری جانب اس بات کی پوری کوشش کی گئی ہے کہ اس کتاب میں مسائل کے مکمل احاطہ کے ساتھ اختصار کا دامن بھی نہ چھوٹے تاکہ استفادہ کرنے میں آسانی ہو.تاليف : عبد الله بن أحمد بن علي الزيد
نظر ثانی کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل - شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ترجمہ کرنے والا : سعيد احمد قمر الزماں
اصدارات : وزارت برائے اسلامی امور واوقاف ودعوت وارشاد ریاض
کتب
- حسن خاتمہ اس کے وسائل وعلامات نیزسوء خاتمہ پرتنبیہزیر نظر مقالہ میں حسن خاتمہ اسکے وسائل وعلامات نیزسوء خاتمہ پرتنبیہ وغیرہ سے متعلق تفصیلی بحث کی گئی ہے نہایت مفید رسالہ ہے ضرورمستفید ہوں.
تاليف : عبد الله بن محمد المطلق
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
- اسلامي عقيده كتاب وسنت كي روشني میںزیر نظرکتاب میں اسلامی عقیدے کواختصارکے ساتہ سوال وجواب کی شکل میں کتاب وسنت کی روشنی میں جمع کردیا گیا ہے جوعوام وخواص سب کے لئے یکساں طورپرمفید ہے اورخاص کرکے مدارس واسکول کے طلبہ کیلئے نہایت ہی مفید ہے ,کیا ہی بہترہوتا اگر مدارس ومکاتب اورابتدائی اسکولوں کے نصاب تعلیم میں شامل کردیا جاتا ,تاکہ ابتداء ہی سے اسلامی عقائد وافکارنئی نسلوں کی ذہنوں میں رچ بس جاتیں اورباطل وغلط افکارکے بگولے سے محفوظ رھتیں.
تاليف : محمد جميل زينو
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ترجمہ کرنے والا : ليث محمد بستوي عمري
- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا طریقہ-
تاليف : عبد العزيز بن عبد الله بن باز
ترجمہ کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل
اصدارات : وزارت برائے اسلامی امور واوقاف ودعوت وارشاد ریاض
- یہ در،یہ آستانےزیرنظرکتاب"یہ در،یہ آستانے"دراصل آپ بیتی ہے ایک ایسے شخص کی جو تیس سال سے زائد عرصہ تک شرک وبدعت اور اوہام و خرافات کے بحربیکراں میں غرق ،حیران وسرگرداں رہا...بالآخرایک دن سفینہ توحید پرسوار ہوکرساحل حق ونجات سے ہمکنار ہوا...پھراپنے اس سفرنامہ توحید کو صفحہ قرطاس کیا تاکہ دنیا کے پیشترحصوں میں اسکے ہی جیسے حالات اورنفسیاتی کیفیات سے دوچار بے شمارمسلمانوں کیلئے یہ مشعل راہ ثابت ہو. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
تاليف : عبد المنعم الجداوي
نظر ثانی کرنے والا : عطاء الرحمن ضياء الله - شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
- عقیدہ طحاویہزیرنظر کتاب امام طحاوی رحمہ اللہ نے مرتب کی ہے جس میں بہت ہی مختصر انداز میں اسلامی عقائد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اہل سنت والجماعت کے عقائد بیان کیے گئے ہیں عقیدہ کی تعلیم اوراس کے عناصر سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے اس کامطالعہ ازحدضروری ہے کتاب مذکور کی خو بی یہ ہے کہ تمام اسلامی عقائد کو مختصراً بیان کردیا گیا ہے اور باطل فرقوں کے بالمقابل اہل سنت والجماعت کے افکارونظریات کی نمائندگی کی گئی ہے
تاليف : ابو جعفر الطحاوی
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی