اسلام کا پیغام ہر شیعہ کے نام
زیر نظر کتاب میں شیخ ابوبکرجزائری حفظہ اللہ نے شیعہ کی سب سے مستند کتاب "الکافی " للکلینی کا بنظر غائر مطالعہ کرکے سات ایسے بدیہی حقائق سے پردہ اٹھایا ہے جو قرآن وسنت سے بالکل متصادم ہیں اور فکری ومذہی تعصب کی عینک کو اتار کر شیعہ حضرات کو اپنے مذہب کی ان باتوں پر غائرانہ نظر ڈالنے کی نصیحت واپیل کی ہے تاکہ حق کو حق سمجھکر باطل سے کنارہ کشی اختیارکریں. مذہب شیعہ سے تعلق رکھنے والے باضمير، صاحب عقل اور ہر حق کے متلاشی کیلئے نہایت ہی گرانقدرتحفہ ہے ضرور مطالعہ کریں.تاليف : أبو بكر جابر الجزائري
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ترجمہ کرنے والا : فضل الرحمن رحمانى ندوى
اصدارات : www.aqeedeh.com فارسی زبان میں
کتب
- خواتین کے مخصوص مسائلاس كتاب میں مؤلف نے مسلمان خواتین سے متعلق بیشتر مسائل کو کتاب وسنت کے دلائل کی روشنی میں جمع کرنے کی بہترین کاوش کی ہے, یہ کتاب دس فصول پر مشتمل ہے جن میں اسلام سے پہلے خواتین کی حیثیت, اسلام میں خواتین کا مرتبہ ومقام,خواتین کے متعلق دشمنان اسلام کی سازشیں, خواتین کی ملازمت, خواتین کی جسمانى زینت وآرائشں, پردہ اور شرعی لباس, حیضں ونفاس اور استحاضہ کے مسائل, نماز, جنازہ, روزے اور حج وعمرہ کے متعلق خواتین کے مخصوص مسائل, ازدواجی زندگی کے مسائل, نیز خواتین کى عزت وناموس اور عفت وشرافت کو تحفظ فراہم کرنے والے مسائل واحکام زیر بحث آئے ہیں.
تاليف : صالح بن فوزان الفوزان
ترجمہ کرنے والا : رضاء الله محمد ادريس المباركفوري
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
- ائمہ اربعہ ابو حنیفہ، مالک، شافعی، احمد کا عقیدہ-
تاليف : محمد عبد الرحمن الخميس
نظر ثانی کرنے والا : مشتاق احمد كريمي
ترجمہ کرنے والا : ابو هشام اعظمي
اصدارات : وزارت برائے اسلامی امور واوقاف ودعوت وارشاد ریاض
- مناسك حج وعمره (كتاب وسنت كی روشنی میں)حج وعمره كے سلسلے میں مصنف رحمہ اللہ کی مایہ نازتصنیف ہے جسمیں کتاب وسنت صحیحہ کی روشنی میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے حج وعمرہ کے طریقہ کوحدیث جابررضی اللہ عنہ کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے.نیزحجاج کرام سے صادرہونے والی بعض غلطیوں اورخلاف ورزیوں کی نشاندھی کردی گئی ہے.ضرورمطالعہ کریں اوردعائیں دیں.
تاليف : محمد ناصر الدين الألباني
- دیکھنا! کہیں گھر ٹوٹ نہ جائےاس کتابچہ میں شادی کے مقاصد, زوجین کے حقوق, ازدواجی مشکلات کے اسباب, بیوی کے ساتھ حسن سلوک, اور شوہرکے لیے چند اہم نصیحتیں ذکر کرتے ہوئے اسلامی گھرانے کا ایک خاکہ پیش کیا گیا ہے, چنانچہ اس میں خوش گوار, نیک بخت اور پر سکون زندگی گذارنے کے خواہشمند کے لیے قرآن وسنت کی روشنی میں پوری رہنمائی موجود ہے.
- مقام اہل بیت اور محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہکیا محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ اہل بیت علیہ السلام سے بغض ونفرت کرتے تھے؟ نواصب کے متعلق آپ کا کیا موقف ہے ؟ شیعہ وروافض کی طرف سے آپ پر لگائی گئی تہمت کی کیا حقیقت ہے؟ آئیے ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کریں کتاب مذکور میں.
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ترجمہ کرنے والا : فضل الرحمن رحمانى ندوى
اصدارات : www.aqeedeh.com فارسی زبان میں