آؤ قرآن سمجھیں
زیرنظرکتاب چند تربیتی کورس پرمشتمل ہے جو قرآن فہمی میں نہایت ہی مفید ومعاون ہے. اس کورس کے اہداف درج ذیل ہیں: قرآن کو سمجھنا آسان ہوجائےٍ. نماز کو مؤثر طرح سے پڑھنے کی عادت ہو. قرآن سمجھ کر بار بار تلاوت کرنے کا شوق پیدا ہو. قرآن سے تعامل سمجھ میں آئے. ٹیم ورک یا اجتماعیت کی اسپرٹ پیدا ہو. عربی زبان سیکھنے اور قرآن فہمی کے اس کورس میں فرق فرق نمبر-1: صرف سننے اور پڑھنے پر توجہ فرق نمبر-2: نماز سے ابتداء فرق نمبر-3:الفاظ معانی پر زیادہ توجہ فرق نمبر-4: صَرْف پر زیادہ زور’ نَحْو پرکم.نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
کتب
- لمعة الاعتقادتوحيد ورسالت اسلامی عقیدے کی بنیاد ہے اس عقیدے پردل سے یقین کرنا اورزبان سے اقرارکرنا اوراپنے اعضاء وجوارح سے اس پرعمل کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے اسکے بعد ہی تمام اعمال مقبول کئے جاتے ہیں کتاب مذکورمیں توحید اوراسکے متعلقات کے بارے میں مدلل اورتفصیلى روشنی ڈالی گئی ہے جونہایت ہی اہم کتاب ہے ضروراستفادہ کریں.
تاليف : ابن قدامہ مقدسی
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ترجمہ کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل
- ائمہ اربعہ ابو حنیفہ، مالک، شافعی، احمد کا عقیدہ-
تاليف : محمد عبد الرحمن الخميس
نظر ثانی کرنے والا : مشتاق احمد كريمي
ترجمہ کرنے والا : ابو هشام اعظمي
اصدارات : وزارت برائے اسلامی امور واوقاف ودعوت وارشاد ریاض
- جنت میں لے جانے والے چالیس عملبلا شبہ جنت عیش وعشرت ’راحت وسکون’دل کش اور دلفریب جگہ کا نام ہے لیکن اسکا ملنا صالح اعمال اور رضائے الہی کے بغیر نا ممکن ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے " جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے وہی لوگ جنتی ہیں اسمیں ہمیشہ ہمیش رہیں گے-" [البقرة:82] پتہ چلا کہ محض ارادہ اور تمنا کرلینے سے جنت نہیں مل سکتی بلکہ اسکے لیے نیک اعمال کا ہونا بہت ضروری ہے چنانچہ رسالہ مذكورمیں چالیس ایسے اعمال درج کیے گئے ہیں جنکو بجالانے سے انسان جنت کا وارث بن سکتا ہے- دعا ہے اللہ ہم سب کو اپنی ابدی جنت کا وارث بنائے – آمین.
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
- مختصر الفقه الإسلاميمختصر الفقه الإسلامي: کتاب وسنت کی روشنی میں لکھی گئی یہ کتاب مصنف کی بہترین کاوش ھے، مصنف نے تمام شعبہائے حیات میں فقہ اسلامی کو جامع انداز میں سمیٹنے کی کوشش کی ھے ، اس کتاب سے آپ عقائد، عبادات، معاملات، فرائض، اخلاقیات اور دیگر تمام امور میں رھنمائی حاصل کرسکتے ھیں ۔
تاليف : محمد بن إبراهيم التويجري
- حيات وخدمات علامة شمس الحق عظيم آبادي رحمة الله عليهزيرنظركتاب میں مشہورمحقق ومحدث علامہ ابوطیب محمد شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ کے حیات وخدمات کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے. طالبان علوم نبوت سے شغف رکھنے والوں کیلئے نہایت ہی مفید کتاب ہے.
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی