اردو - سورہ ضحى - قرآن کریم

قرآن کریم » اردو » سورہ ضحى

اختر القاريء


اردو

سورہ ضحى - آیات کی تعداد 11
وَالضُّحَىٰ ( 1 ) ضحى - الآية 1
آفتاب کی روشنی کی قسم
وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ ( 2 ) ضحى - الآية 2
اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ( 3 ) ضحى - الآية 3
کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا
وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَىٰ ( 4 ) ضحى - الآية 4
اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ ( 5 ) ضحى - الآية 5
اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ ( 6 ) ضحى - الآية 6
بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ ( 7 ) ضحى - الآية 7
اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ ( 8 ) ضحى - الآية 8
اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ ( 9 ) ضحى - الآية 9
تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ ( 10 ) ضحى - الآية 10
اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ( 11 ) ضحى - الآية 11
اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا

کتب

  • حج اور عمره كے مسائلزیر تبصرہ کتاب تفہیم السنۃ سیریز کی دسویں کتاب ہے۔ جس میں حج و عمرہ کے جمیع مسائل کو کتاب و سنت کی روشنی میں محترم محمد اقبال کیلانی حفطہ اللہ نے اپنے مخصوص مدلل انداز میں بیان کیا ہے۔ احادیث کی تصحیح و تضعیف کیلئے زیادہ اعتماد شیخ البانی رحمہ اللہ کی تصانیف پر کیا گیا ہے۔ حج و عمرہ کے عملی و علمی مسائل پر جمیع تصنیف ہے۔ خود بھی مطالعہ فرمائیں اور دیگر احباب کو بھی مطالعہ کی ترغیب دلائیں۔

    تاليف : محمد إقبال كيلاني

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/238776

    التحميل :حج اور عمره كے مسائل

  • اٹلس فتوحات اسلامیہاٹلس فتوحات اسلامیہ : اپنے موضوع پر ایک اچھوتی کتاب, جس میں پیش کی گئی ہے خلافت صدیقی سے خلافت عثمانیہ کے عروج تک , وسط ایشیا سے مراکش واندلس اور وسط یورپ تک اسلامی فتوحات کی عہد بہ عہد سنہری تاریخ. ساتھ ہی ساتھ کتاب کے اخیر میں مسلم وغیر مسلم شخصیات ومشاہیر کے تعارفی خاکے بھی شامل ہیں. یہ کتاب 150 قدیم وجدید نقشے, تاریخی مقامات کی 300 نایاب تصاویر اور نادر معلومات سے آراستہ ہے.

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/173493

    التحميل :اٹلس فتوحات اسلامیہاٹلس فتوحات اسلامیہ

  • مناسك حج وعمره (كتاب وسنت كی روشنی میں)حج وعمره كے سلسلے میں مصنف رحمہ اللہ کی مایہ نازتصنیف ہے جسمیں کتاب وسنت صحیحہ کی روشنی میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے حج وعمرہ کے طریقہ کوحدیث جابررضی اللہ عنہ کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے.نیزحجاج کرام سے صادرہونے والی بعض غلطیوں اورخلاف ورزیوں کی نشاندھی کردی گئی ہے.ضرورمطالعہ کریں اوردعائیں دیں.

    تاليف : محمد ناصر الدين الألباني

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/254934

    التحميل :مناسك حج وعمره (كتاب وسنت كی روشنی میں)

  • مختصر أحکام الجنائز-

    تاليف : محمد ناصر الدين الألباني

    ترجمہ کرنے والا : شبير أحمد نوراني

    اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/2361

    التحميل :مختصر أحکام الجنائز

  • کلمہ گو مشرکاس کتاب میں شرک کی مذمت اور دعوت توحید کو قرآن وسنت کے محکم دلائل سے واضح کیا گیا ہے اور بالتفصیل یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ مشرکین عرب اللہ کے علاوہ انبیاء, اولیاء, شہداء, جن وملائکہ , شجروحجر وغیرہ کو مافوق الاسباب قوتوں کا مالک ومختار سمجھتے تھے اور اللہ کو ماننے کے ساتھ ان ہستیوں کو بھی پکارتے تھے.اللہ نے ان کے اس عقیدے کو شرک قراریا اور انہیں مشرک کہا.اور امت مسلمہ میں سے جوبھی ان جیسا عقیدہ رکھے گا اور ان کی پیروی کرے گا وہ کلمہ پڑھنے کے باوجود مشرک کہلائے گا اور اس کے تمام اعمال اکارت ہوجائیں گے. اسی طرح اس کتاب میں قبر پرستی اور پختہ قبور کے متعلق احادیث صحیحہ اور ائمہ محدثین, فقہ حنفی, مالکی, شافعی, حنبلی اور فقہ جعفریہ کی معتبر کتب سے بادلائل ثابت کیا گیا ہے کہ پختہ قبریں بنانے کا اسلام میں کو ئی تصور موجود نہیں. علاوہ ازیں کتاب کے آغاز میں مولانا عبد الرزاق ملیح آبادی رحمہ اللہ کا ایک مضمون "مسلمان مشرک" بھی افادہ عام کے لیے ملحق کردیا گیا ہے.

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/179505

    التحميل :کلمہ گو مشرک