اردو - سورہ بلد - قرآن کریم

قرآن کریم » اردو » سورہ بلد

اختر القاريء


اردو

سورہ بلد - آیات کی تعداد 20
لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ ( 1 ) بلد - الآية 1
ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم
وَأَنتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ ( 2 ) بلد - الآية 2
اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو
وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ ( 3 ) بلد - الآية 3
اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ ( 4 ) بلد - الآية 4
کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے
أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ ( 5 ) بلد - الآية 5
کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا ( 6 ) بلد - الآية 6
کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا
أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ ( 7 ) بلد - الآية 7
کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں
أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ ( 8 ) بلد - الآية 8
بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟
وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ ( 9 ) بلد - الآية 9
اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ ( 10 ) بلد - الآية 10
(یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ ( 11 ) بلد - الآية 11
مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ ( 12 ) بلد - الآية 12
اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟
فَكُّ رَقَبَةٍ ( 13 ) بلد - الآية 13
کسی (کی) گردن کا چھڑانا
أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ ( 14 ) بلد - الآية 14
یا بھوک کے دن کھانا کھلانا
يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ ( 15 ) بلد - الآية 15
یتیم رشتہ دار کو
أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ ( 16 ) بلد - الآية 16
یا فقیر خاکسار کو
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ ( 17 ) بلد - الآية 17
پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے
أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ ( 18 ) بلد - الآية 18
یہی لوگ صاحب سعادت ہیں
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ ( 19 ) بلد - الآية 19
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ ( 20 ) بلد - الآية 20
یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے

کتب

  • ابوہریرہ رضی اللہ عنہ: مختصرسوانح حیات اور آپ پرکئے گئے اعتراضات کے جواباتزیر مطالعہ کتاب میں صحابی رسول أبو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے ’ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے آپ کی صحبت’ حدیث نبوى کی خدمت میں آپ کی کوششوں کو بیان کیا گیا ہے ’ اوراعداء اسلام خصوصاً متشرقین وغیرہ کی طرف سے آپ پر لگائے گئے الزامات و اعتراضات کا علمی جواب دیا گیا ہے نہایت ہی مفید رسالہ ہے ضرور مطالعہ فرمائیں.

    تاليف : حارث بن سلیمان

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    اصدارات : مركز البحوث في مبرة الآل والأصحاب

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/336467

    التحميل :ابوہریرہ رضی اللہ عنہ: مختصرسوانح حیات اور آپ پرکئے گئے اعتراضات کے جوابات

  • برزخی زندگی اور قبر کے عذاب و آرام کے مسائلزیر نظر کتاب "برزخی زندگی اور قبر کے عذاب وآرام کے مسائل" :مولف حفظہ اللہ کے چند مقالات کا مجموعہ ہے جسے انہوں نے (اخروى زندگی ’مناظراور نصیحتیں) کے موضوع پر مملکت سعودیہ عربیہ سے نشر ہونے والے ریڈیو پروگرام (اذاعة القرآن الكريم) میں پیش کیا تھا.مقالات کی اہمیت کے پیش نظر چند اہل علم وفضل کی خواہش تھی کہ انہیں کتابی شکل میں زیورطباعت سے آراستہ کردیا جائے’تاکہ ان کی افادیت عام ہوسکے’چنانچہ انکی خواہش پرلبیک کہتے ہوئے مولف حفظہ اللہ نے مذکورہ مقالات میں سے چند نصیحت آموز’دل پذیر’اورآخرت کی یاد دہانی کے لئے اہم مباحث ومسائل کا انتخاب کرکے انہیں کتابی شکل میں مرتّب کردیا .نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

    تاليف : خالد بن عبد الرحمن الشايع

    نظر ثانی کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل - شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - عبدالہادی عبد الخالق مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/333019

    التحميل :برزخی زندگی اور قبر کے عذاب و آرام کے مسائل

  • قرآنى معلوماتزیر نظر کتاب میں قرآن کریم کے احکام، اس کے فضائل اور امم سابقہ کے احوال وغیرہ کو نہایت ہی عام فہم اسلوب میں سوال وجواب کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مستفید ہوں.

    تاليف : أبو عدنان محمد طیب بھواروی

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات مجمعہ

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/355897

    التحميل :قرآنى معلومات

  • زندگی سے لطف اٹھائیے! ( اسوہ حسنہ کی روشنی میں زندگی گزارنے کے سنہرے اصول )زندگی سے لطف اٹھائیے !: زیر نظر کتاب میں معاشرتی مسائل کا حل سیرت پاک صلى اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ذکر کیا گیا ہے , سیرت اور تاریخ کے چھوٹے چھوٹے واقعات اور مؤلف کی اپنی زندگی کے بیس سالہ تجربات اس کتاب کا لوازمہ ہیں- اس کتاب کو مؤلف نے خونِ جگر کی روشنائی سے لکھا ہے,جسکی سطروں میں اپنی روح کو انڈیل دیا اور جس میں انکی یاد داشتوں کا نچوڑ شامل ہے. اس کتاب کو پڑھکر اور اس پر عمل کرکرے ہم اپنی زندگی کو بڑا پر لطف اور آسان بناسکتے ہیں-زندگی کے دکھوں کا مداوا کرنے اور دلوں کا قلق واضطراب دور کرنے کے کتنے ہی طریقے اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ضرور پڑھیں اور زندگی سے لطف اندوز ہوں-

    تاليف : محمد بن عبد الرحمن عریفی

    اصدارات : مكتبة دار السلام

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/329817

    التحميل :زندگی سے لطف اٹھائیے! ( اسوہ حسنہ کی روشنی میں زندگی گزارنے کے سنہرے اصول )زندگی سے لطف اٹھائیے! ( اسوہ حسنہ کی روشنی میں زندگی گزارنے کے سنہرے اصول )

  • علماء نجد پررفاعی کے اعتراضات کی دینی حیثیتزيرنظركتاب میں علماء نجد وحجازکے عقائد واصول کے متعلق رفاعی اورانکے ہم مشرب کی جانب سے کئے گئے اعتراضات کا علمی ومسکت جواب دیا گیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرورمطالعہ کریں.

    تاليف : عبد المحسن بن حمد العباد البدر

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/206824

    التحميل :علماء نجد پررفاعی کے اعتراضات کی دینی حیثیت