اردو - سورہ بروج - قرآن کریم

قرآن کریم » اردو » سورہ بروج

اختر القاريء


اردو

سورہ بروج - آیات کی تعداد 22
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ ( 1 ) بروج - الآية 1
آسمان کی قسم جس میں برج ہیں
وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ ( 2 ) بروج - الآية 2
اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے
وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ ( 3 ) بروج - الآية 3
اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی
قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ ( 4 ) بروج - الآية 4
کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ ( 5 ) بروج - الآية 5
(یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا
إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ ( 6 ) بروج - الآية 6
جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے
وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ ( 7 ) بروج - الآية 7
اور جو( سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے
وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ ( 8 ) بروج - الآية 8
ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے
الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ ( 9 ) بروج - الآية 9
وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ ( 10 ) بروج - الآية 10
جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ ( 11 ) بروج - الآية 11
(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے
إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ ( 12 ) بروج - الآية 12
بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے
إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ ( 13 ) بروج - الآية 13
وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ( زندہ) کرے گا
وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ ( 14 ) بروج - الآية 14
اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ ( 15 ) بروج - الآية 15
عرش کا مالک بڑی شان والا
فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ ( 16 ) بروج - الآية 16
جو چاہتا ہے کر دیتا ہے
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ ( 17 ) بروج - الآية 17
بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے
فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ ( 18 ) بروج - الآية 18
(یعنی) فرعون اور ثمود کا
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ ( 19 ) بروج - الآية 19
لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں
وَاللَّهُ مِن وَرَائِهِم مُّحِيطٌ ( 20 ) بروج - الآية 20
اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے
بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ ( 21 ) بروج - الآية 21
(یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے
فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظٍ ( 22 ) بروج - الآية 22
لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)

کتب

  • ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں کتاب وسنت کی روشنی میںایمان کے نور اور نفاق کی تاریکیوں کے سلسلہ میں یہ ایک مختصر سا رسالہ ہے , جسمیں ایمان کا مفہوم, اسکے حصول کے طریقے , اسکے فوائد وثمرات , اسکی شاخیں اور مومنوں کے اوصاف نیز نفاق کا مفہوم , اس کے انواع واقسام, اسکے نقصانات اور منافقوں کے اوصاف بیان کئے گئے ہیں- نہایت ہی عمدہ کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

    تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني

    نظر ثانی کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/321001

    التحميل :ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں کتاب وسنت کی روشنی میں

  • صحيح مسلمقرآن کریم کے بعد صحیح ترین کتاب صحیح بخاری ہےاوراس کے بعد دوسری کتاب صحیح مسلم ہے جس کے اندر وارد احادیث کی صحت پر امت مسلمہ کا اتفاق ہے، جسے امام مسلم بن حجاج رحمہ اللہ نے تین لاکهـ احادیث کے مجموعہ سے منتخب کرکے مرتب کیا ہے. اس عظیم اور مستند ذخیرہ حدیث کو اردو قالب میں پیش کرنے کا کام علامہ وحید الزمان رحمہ اللہ انجام دیا ہے.نیزحاشیہ میں صحیح مسلم کی معروف شرح "شرح النووی" کےملخص اضافہ نےاس کی افادیت کو دوچند کردیاہے.

    تاليف : مسلم بن حجاج بن مسلم قشیری نیساپوری

    ترجمہ کرنے والا : وحید الزمان

    اصدارات : مکتبہ نعمانیہ اردوبازار لاہور پاکستان

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/90713

    التحميل :صحيح مسلمصحيح مسلم

  • غلطیوں کی اصلاح کا نبوی طریقِ کارزیر نظر کتاب میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ آنحضرت صلى اللہ علیہ وسلم کا واسطہ جن افراد سے تھا اور جن حضرات کے درمیان آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی زندگی گزری،|ان کے مقام ومرتبہ کے فرق اور ذہن وفکر کے اختلافات کو سامنے رکھتے ہوئے ،آنحضرت صلى اللہ علیہ وسلم نے ان کی غلطیوں کے بارے میں جو مختلف انداز کا رویہ اختیارکیا ،ان اسالیب کو جمع کیا جائے-

    تاليف : محمد صالح المنجد

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/368359

    التحميل :غلطیوں کی اصلاح کا نبوی طریقِ کار

  • مختصر کتاب الکبائرمختصر کتاب الکبائر علامہ شمس الدین ذہبی رحمہ اللہ کی مایہ ناز تالیف ہے جسکوکافی مقبولیت حاصل ہے موصوف نے اسکےاندرکبیرہ گنا ہوں کوکتاب وسنت کی روشنی میں تفصیل سے ذکرکیا ہے تاکہ لوگ اس سے بچ سکیں اورعذاب الہی کا شکارنہ ہوں.

    تاليف : شمس الدين الذهبي

    نظر ثانی کرنے والا : عطاء الرحمن ضياء الله - شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    ترجمہ کرنے والا : سعيد احمد قمر الزماں

    اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/252733

    التحميل :مختصر کتاب الکبائر

  • لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہزبان سے کہ بھی دیا لاالہ توکیا حاصل دل ونگاہ مسلماں نہیں توکچھ بھی نہیں کلمہ شہادتین کا زبان سے اقرار,دل سے تصدیق اورعمل سے اسکا اظہارکرنا مسلمان بننے کیلئےضروری ہے لیکن اکثرلوگ اس کلمہ کے مفہوم و مقتضى اور شروط کونہیں سمجھتے بلکہ اسکے مخالف نظرآتے ہیں اس کتاب میں کلمہ طیبہ کے معنى ,مفہوم اورشرائط وتقاضوں کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے.

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - محمد اقبال عبد العزیز

    اصدارات : مكتبة دار السلام

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/249933

    التحميل :لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ