اردو - سورہ عادیات

قرآن کریم » اردو » سورہ عادیات

اردو

سورہ عادیات - آیات کی تعداد 11
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا ( 1 ) عادیات - الآية 1
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا ( 2 ) عادیات - الآية 2
پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا ( 3 ) عادیات - الآية 3
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا ( 4 ) عادیات - الآية 4
پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا ( 5 ) عادیات - الآية 5
پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ ( 6 ) عادیات - الآية 6
کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ ( 7 ) عادیات - الآية 7
اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ ( 8 ) عادیات - الآية 8
وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ ( 9 ) عادیات - الآية 9
کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو( مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ ( 10 ) عادیات - الآية 10
اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ ( 11 ) عادیات - الآية 11
بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا

کتب

  • اہل بیت اور صحا بہ کرام کے تعلقات( اسماء اور قرابت داری کی روشنی میں)اہل بیت اور صحا بہ کرام کے تعلقات :بعض لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ اہل بیت اور صحابہ کے درمیان عداوت ودشمنی اور اختلاف پایا جاتا ہے’ اس غلط فہمی کی وجہ یہ ہے کہ وہ بعض تاریخی روایات کا مطالعہ کرتے ہیں اور سند ومتن میں غورکئے بغیرانکے سطحی اور ظاہری معنی کو بنیاد بنالیتے ہیں’حالانکہ کتنی ہی روایتیں ایسی ہیں جو ہم تک پہنچیں لیکن ان میں سے کوئی بھی صحیح نہیں ہے. اس کتاب میں اہل بیت اور صحابہ کے ما بین پائی جانے والی رشتہ داریوں اور انکے ما بین پائے جانے والے سینکڑوں ایک جیسے ناموں کو بیان کردیا گیا ہے اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ صحابہ کرام اور آل بیت کے درمیان تعلقات نہایت ہی گہرے وخوشگوارتھے.

    تاليف : ابو معاذ سیّد بن احمد بن ابراھیم

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    اصدارات : مركز البحوث في مبرة الآل والأصحاب

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/337611

    التحميل :اہل بیت اور صحا بہ کرام کے تعلقات( اسماء اور قرابت داری کی روشنی میں)

  • جادو كا علاج كتاب وسنت كى روشنى میںجادو كا علاج كتاب وسنت كى روشنى میں : ساده لوح ,ضعيف الإعتقاد, توهّم پرست مسلمانوں کی مال ودولت پرڈاکہ اورانکی ایمان واعتقاد کا سودا کرنے والے دنيادارفنكاروں,شعبدہ بازوں ,پامسٹروں ,فالبازوں ,تعویذفروشوں,فٹ پاتھ پہ خاک پھکنے والے عاملوں ,برہنہ جسم ,مخبوط الحواس,ماؤف العقل, تمناؤں کی تکمیل کا دعوى کرنے والوں, ساری مشکلات کے حل کا دعوى کرنے والوں ,کاہنوں ,نجومیوں ,ساحروں اورجادوگروں کی مکمل داستان, سحرکی حقیقت,اقسام ,جادو وجادوگروں کی معرفت کا طریقہ ,جادوکا شرعی حکم وعلاج, جنات کی حقیقت ,جادوکے سلسلے میں انکا عمل ودخل, نظربد کی حقیقت وتاثیر اور اسکے علاج وغیرہ پر سيرحاصل بحث.ضرورپڑھیں اوردعادیں.

    تاليف : وحید عبد السلام بالى حفظہ اللہ

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/150421

    التحميل :جادو كا علاج كتاب وسنت كى روشنى میں

  • عبادات ومعا ملات اوراخلاق ميں محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہعبادات ومعاملات اوراخلاق ميں محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ:بے شک محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ دین اسلام کا عملی نمونہ ہے,جس کے اندروہ تمام امتیازی خصوصیات جمع تھیں جس نے دین اسلام کوبہ آسانی قبول کرنے والا اوراس پرعمل کرنے والا بنا دیا,کیونکہ آپ کا طریقہ زندگی کے تعبدی,عملی, اخلاقی,روحانی اورمادی تمام گوشوں پرمحیط تھا,اوریہ کتاب دراصل اختصارہے امام ابن القیم الجوزیہ کی "زاد المعاد فی خیرھدي العباد"كى.جوسیرت نبوی صلى اللہ علیہ وسلم کے باب میں سب سے اچھی کتاب مانی جاتی ہے.

    تاليف : علامہ ابن قیم الجوزی - احمد بن عثمان المزید

    نظر ثانی کرنے والا : عطاء الرحمن ضياء الله

    ترجمہ کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/321003

    التحميل :عبادات ومعا ملات اوراخلاق ميں محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ

  • كتاب وسنت کی دعائیں مع شرعى دم کے ذریعہ علاجزیر نظر کتاب مصنف کی کتاب( الذکر والدعاء والعلاج بالرقى من الکتاب والسنۃ) کی تلخیص ہے, اسمیں دعا کی قسم کو اختصارسے پیش کیا گیا ہے تاکہ اس سے استفادہ آسان ہوجائے , نیز اسمیں کچھ دعاؤں اور فوائد کا اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح آخرمیں شرعى دم کے ذریعہ علاج کے طریقے وآداب بیان کئے گئے ہیں ناچیز کی نظر میں نہایت ہی مفید کتاب ہے ضروراستفادہ حاصل کریں.

    تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - محمد اقبال عبد العزیز

    ترجمہ کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل

    اصدارات : موسسۃ الجریسی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/314670

    التحميل :كتاب وسنت کی دعائیں مع شرعى دم کے ذریعہ علاجكتاب وسنت کی دعائیں مع شرعى دم کے ذریعہ علاج

  • نفسياتى وجسمانى صحت كا راستہ (طریقہ)محترم قارئین! کیا آپ اپنی زندگی میں حزن وملال ، اضطراب وتنگی اور کثرت مشاکل سے دوچار ہیں؟ کیا آپ کسی جسمانی یا نفسیاتی مرض سے دوچار ہیں جسکا آپ کو علاج نہیں مل رہا ہے؟ کیا آپ کو اللہ کی اطاعت میں سستی اور اتباع خواہشات ومعاصى سے لگاؤ محسوس ہوتا ہے؟ کیا آپ اپنی زندگی میں کچھ منفی تغیّرات محسوس کرتے ہیں جسکا سبب آپ کو معلوم نہیں ہے؟ کیا آپ ایمان واخلاق کے اعلى مرتبہ پر پہونچنے کے خواہشمند ہیں؟اس قسم کے بہت سارے سوالوں کے جوابات انشاء اللہ آپ کو اس کتاب میں ملیں گے.

    تاليف : عبد الله بن عبد العزيز العيدان

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    ترجمہ کرنے والا : شمس الحق اشفاق الله

    اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعیت الجالیات شفا

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/343498

    التحميل :نفسياتى وجسمانى صحت كا راستہ (طریقہ)

اختر اللغة

اختر سورہ

کتب

اختر تفسير

المشاركه

Bookmark and Share